Thursday, 28 November 2024


بھارت نےاپنی فلموں میں ہمیشہ پاکستان کےخلاف سخت زبان کااستعمال کی

پاکستانی اداکارہ میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف سخت زبان کا استعمال کی لیکن فلم ’شیر دل میں کہیں بھی بھارت کو گالی نہیں دی گئی۔

پاکستان ایئرفورس پر مبنی نئی فلم ’شیردل‘ کے ہیرو میکال ذوالفقار نے برطانوی نشریاتی دارے کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ فلم ’شیر دل‘ کی کہانی انڈیا اور پاکستان کی جنگ کے گرد گھومتی ہے لیکن انڈیا کے برعکس ہم نے اس فلم میں بھارت کے خلاف سخت موقف اختیار نہیں کیا اور نہ ہی ان کی تذلیل کی گئی۔

میکال ذوالفقار نے کہا کہ پوری فلم میں کہی بھی بھارت کو گالی نہیں دی گئی ہے تاہم بھارت نے اپنی فلموں میں ہمیشہ پاکستان کے خلاف سخت زبان کا استعمال کیا لیکن ہم نے فلم کے ذریعے پیغام دیا کہ پاکستان ہے اور ہمیشہ رہے گا اور اگر کوئی جارحیت دکھائیں گے تو ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

فلم ’شیر دل‘ کو حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ سے ملانے پر میکال کا کہنا تھا کہ  فلم ’پرواز ہے جنون‘ کی کہانی بالکل مختلف ہے اس میں ایئرفورس کے اندرونی مسائل کو پیش کیا گیا ہے اور اور جب کوئی فلم ایئر فورس پر بنتی ہے تو اس میں ایئرفورس کالج اور تربیت جیسی کچھ مماثلت ضرور ہوتی ہے۔

Share this article

Leave a comment