Friday, 29 November 2024


جامعہ این ای ڈی نےپاکستان کاپہلاآن لائن ڈگری تصدیق کا نظام متعارف کرادیا

جامعہ این ای ڈی کے تحت پاکستان کا پہلا آن لائن ڈگری تصدیق کا نظام متعارف، بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے منٹوں سیکنڈوں میں ڈگریوں کی تصدیق ممکن ہوسکے گی۔ترجمان جامعہ کے مطابق دنیا کے کسی بھی حصّے سے تصدیق کا یہ آن لائن مرحلہ طے ہوسکے گا، جس کے توسط سے دستاویزات کی تصدیق کے سلسلے میں رقم کاخرچہ بھی نہیں ہوگا۔

جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈا کٹر سروش حشمت لودھی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو اور سینڈیکیٹ ممبران کی موجودگی میں مس ایواکاؤزجی اور قائم مقام ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی سندھ حاکم علی تالپورکے ہاتھوں اس سہولت کا افتتاح ہوا۔ اس موقعے پر سینڈیکیٹ اراکین نے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر محمدمبشر خان جب کہ این ای ڈی کے پاس آؤٹ گریجویٹس خرم ادھانی اورمحمد عبیدسمیت اس کے اطلاق کے لیے شعبہ ایگزمینیشن کی اُفق اقبال اور سید محمد کاشف کی کاوشوں کو سراہا۔

Share this article

Leave a comment