Thursday, 28 November 2024


حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے نیب کا انکی رہا ئش گاہ پر چھاپہ

لاہور:احتساب بیورونیب کی تفتیشی ٹیم مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیےایک بار پھرانکی رہائش گاہ پہنچ گئی۔

گزشتہ روز کی طرح کوئی واقعہ نا پیش آئے اسی لئے پولیس کی بھاری نفری کوماڈل ٹاون کے محاصرے کے لئے تعینات کیا ہےتاہم نیب کے اہلکار گھر کے باہرہی موجود ہے۔

گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا تاہم کوئی گرفتاری نا ہوسکی۔نیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کےحمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کے لیے گئی تھی لیکن حمزہ شہباز کے گارڈزنےغنڈہ گردی کی اور ساتھ ہی کچھ اہلکاروں کے کپڑے بھی پھاڑ دیئےاور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی۔

Share this article

Leave a comment