Thursday, 28 November 2024


سالانہ رپورٹ پٹرولیم انڈسٹری رپورٹس برائے مالی سال 18۔2017۔

 پٹرولیم انڈسٹری رپورٹس برائے مالی سال 18۔2017 جاری کردیں،سوئی سدرن نے مالی سال 18-2017 میں اپنے گیس نیٹ ورک میں 57 کلومیٹر اضافہ کیا

سوئی سدرن نے گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں 689 کلومیٹراضافہ کیا

اس دوران سوئی سدرن نے صارفین کو 73ہزار 953 نئے گیس کنکشن دیئے 

سندھ میں 67 ہزار 431، بلوچستان میں 6522نئے گیس کنکشن دیئے گئے، سندھ میں 110جبکہ بلوچستان میں دو دیہات اور ٹاﺅنز کو گیس فراہم کی گئی۔

پنجاب میں ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں 9 ہزار 920 کلومیٹر اضافہ کیا گیا، کے پی کے میں گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک ایک ہزار 773کلومیٹر بڑھایا گیا۔

 سوئی ناردرن نے صارفین کو 6 لاکھ سے زائد کنکشن دیئے، 2017-18 میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت مجموعی طور پر 5.3 فیصد گر گئی،پٹرولیم مصنوعات کی کھپت کم ہونے کی بڑی وجہ بجلی پیداوار میں فرنس آئل میں کمی تھی،

پٹرول کی کھپت میں 11.5 اور ڈیزل کی کھپت 0.4 فیصد بڑھی،مٹی کے تیل کی کھپت 5.5 فیصد کم ہوئی، ایوی ایشن فیول کی کھپت میں ایک فیصد کمی ہوئی۔

Share this article

Leave a comment