Friday, 29 November 2024


7 اپریل صحت کا عالمی دن

اسلام آباد : دنیا بھر میں آج صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں صحت سے متعلق آگاہی پہنچانا ہے

جس میں ہر شخص کو جب اور جہاں بنیادی صحت کی سہولیات درکار ہوں ان کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے

،اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت سے متعلق آگاہی کی تقریبات منعقد ہوںگی تاکہ سب کے لئے صحت کو جلا مل سکے

اور عالمی ادارہ صحت کے اہداف کی تکمیل ممکن ہوسکے،صحت کا عالمی دن 1948ءمیں پہلی بار عالمی ادارہ صحت کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے،

یہ دن ہر معاشرے میں موجود افراد کی ان سرگرمیوں میں شمولیت کا ایک موقع فراہم کرتا ہے

جو بہتر صحت کی جانب لے جاسکیں۔2014

میں یہ دن مختلف کیڑوں میںموجود بیکٹریا اور وائرسز کے زریعے پھیلنے والی بیماریوں

،مثلا© ملیریا اور ڈینگی، کو عوامی صحت کے لیے ایک ترجیحاتی موضوع کے طور ظاہر کرنے پر مرکوز تھا۔

Share this article

Leave a comment