Friday, 29 November 2024


پی آئی اے نے یکم اپریل سے اندرون ملک پروازوں پر فکس چارجز 5 ہزار روپے مقرر کردیے

کراچی: قومی ائیر لائن نے نجی ایئر لائنز کی نسبت اضافی سامان کے چارجز ڈبل کردیے۔

پی آئی اے نے یکم اپریل سے اندرون ملک پروازوں پر فکس چارجز 5 ہزار روپے مقرر کردیے جس کا اطلاق ایک سے 20 کلو گرام پر مبنی اضافی سامان پر کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے پرانے اضافی چارجز 100 روپے فی کلو گرام سے بھی کم تھے تاہم اب فکس چارجز کے تحت فی کلو گرام 250 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔
ایندھن کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث چارجز فکس کیے گئے ہیں، نجی ائیر لائنز کے مقابلے میں پروازوں کی زائد تعداد کے باعث نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔

Share this article

Leave a comment