Friday, 29 November 2024


سابق وزیراعظم نواز شریف سے مولانافضل الرحمان کی ملاقات

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے ان کی خیریت دریافت کی اور سیاسی صورتحال، نیب کیسزسمیت دیگراہم معاملات پرگفتگو کی گئی ۔
 
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان جاتی امرا پہنچے ، جہاں انھوں نے ناشتے کی ٹیبل پر نواز شریف سے ملاقات کی اور صحت سےمتعلق دریافت کیا، نوازشریف نےمولانافضل الرحمان کواپنےعلاج سےمتعلق آگاہ کیا۔
 
ملاقات میں سیاسی صورتحال،نیب کیسزسمیت دیگراہم معاملات پرگفتگو کی گئی جبکہ حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پر بھی بات چیت کی گئی۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان نے آصف زرداری ملاقات کااحوال بھی بتایا۔
 
گذشتہ روز سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی کے صدر مولانا فضل الرحمن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کے لئے رائے ونڈ جاتی امراءمیں ملاقات پر اتفاق کیا گیا تھا۔
 
واضح رہے کہ میاں نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کی آخری ملاقات محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر ہوئی تھی۔
 
خیال رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف کو 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پرضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔
 
رہائی کے بعد جاتی امرا میں شہباز شریف کی نوازشریف سے ملاقات ہوئی اس دوران شہباز شریف نے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔
 
یاد رہے 21 مارچ کو سابق صدر آصف زرداری کی سربراہ جے یو آئی ف فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی تھی ، جس میں نیشنل ایکشن پلان سے متعلق حکومت کی جانب سے بلائے گئے اجلاس پر مشاورت کی گئی ۔
 
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کی گئی تھی۔

Share this article

Leave a comment