Friday, 29 November 2024


نائب کلب میں فائرنگ ایک شخص ہلاک

سڈنی : آسٹریلیا کے شہر ملبرن کے نائب کلب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو سے زائد زخمی ہوگیا۔
 
آسٹریلیا کے شہر ملبرن واقع نائٹ کلب میں ہفتے اور اتوار کی رات نامعلوم مسلح فرد کی جانب اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد سے زائد زخمی ہوگیا۔
 
ملبرن پولیس حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے تاحال اس واقعے کی مزید تفصیل واضح نہیں کی تاہم خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ لٹل چابل اسٹریٹ اور مالفرن روڈ پر واقع کلب پر اس وقت فائرنگ کی جب لوگ کلب سے باہر نکل رہے تھے۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 1996 میں پورٹ آرتھر میں 35 افراد کو قتل کیا تھا جس کے بعد عام شہریوں کےلیے اسلحے کا حصول مشکل بنا دیا گیا تھا۔
 
یاد رہے کہ گزشتہ برس ایک مسلح شخص نے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

Share this article

Leave a comment