Friday, 29 November 2024


پاکستان اسلامی دنیا کی بہت بڑی قوت ہے,امام کعبہ

 
 
لاہور : امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی لاہور پہنچ گئے ،جہاں وہ بادشاہی مسجدمیں نمازمغرب کی امامت کریں گے جبکہ قائم مقام گورنرپرویزالٰہی اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں کریں گے۔
 
امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی لاہور پہنچ گئے، جہاں وزیرمذہبی امورپنجاب نے ان کا استقبال کیا، لاہور میں قیام کے دوران امام کعبہ قائم مقام گورنرپرویزالٰہی سےملاقات کریں گے جبکہ کل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات متوقع ہیں۔
 
امام کعبہ باد شاہی مسجدمیں نمازمغرب کی امامت کریں گے جبکہ جامعہ اشرفیہ کا دورہ اور نماز عشا کی امامت کریں گے۔
 
گذشتہ روز امام کعبہ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی ، اس موقع پر امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، خطے میں امن واستحکام کیے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے۔
 
ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرنے پر مسلم امہ میں فروغ امن کے لئے کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔
 
اس سے قبل امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے پارلیمان کا دورہ کیا تھا ، جہاں انھوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چییئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی تھی، س موقع پر امام کعبہ کا کہنا تھا سعودی عرب پاکستان سےتعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے، دہشت گردی کےخاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
 
امام کعبہ نے کہا تھا پاکستان اسلامی دنیا کی بہت بڑی قوت ہے ، پاکستان اورسعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سےمنسلک ہے ، اہم ایک دوسرے سے کٹ کر نہیں رہ سکتے ۔
 
یاد رہے 11 اپریل کو امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرعبداللہ عوادالجہنی پانچ روزہ دورے پر سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے ، جہاں وزارت مذہبی امور اور سعودی سفارتخانے کے حکام نےامام کعبہ کا استقبال کیا تھا۔

Share this article

Leave a comment