Friday, 29 November 2024


سب سے چھوٹی جسامت اور کم وزن والے ایک اور نومولود کی پیدائش

ٹوکیو: جاپان میں دنیا کے سب سے چھوٹی جسامت اور وزن والے ایک اور نومولود کی پیدائش ہوئی جسے تقریباً 7 ماہ کے کامیاب علاج کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ بچہ اکتوبر کے مہینے میں پیدا ہوا تھا جسے ڈاکٹروں نے دنیا کا سب سے چھوٹی جسامت والا بچہ قرار دیا تھا، ری وسو کی سیکیہ نامی اس بچے کو ان کی والدہ توشیکو نے اپنی طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی میں قبل از وقت جنم دیا جس کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق نومولود بچے کا وزن محض 258 گرام تھا جس کا وزن اب تک دنیا میں پیدا ہونے والے سب سے کم وزن اور جسامت کے بچے سے بھی کم تھا، اس سے قبل دنیا میں سب سے کم وزن رکھنے والا بچہ بھی جاپان میں ہی پیدا ہوا تھا جس کا وزن 268 گرام ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یکم اکتوبر 2018 کو پیدا ہونے والے بچے کا قد 22 سینٹی میٹر تھا، جنہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔ اس نومولود کو ٹیوب کی مدد سے غذا دی جاتی رہی جبکہ اس کے لیے کبھی کبھی روئی کے ٹکڑوں کا بھی استعمال کیا گیا، ہسپتال میں علاج کے دوران بچے کا وزن تقریباً 13 گنا بڑھا جو اب 3 کلو گرام سے بھی زیادہ ہوچکا ہے۔ نومولود کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم بہت پریشان ہوگئے تھے، اب بچہ دودھ پیتا ہے، نہا سکتا ہے، اسے بڑھتا ہوا دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے

Share this article

Leave a comment