Friday, 29 November 2024


این ای ڈی یونیورسٹی میں کتب کےعالمی دن پرتقریب منعقد

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی کے زہیراہتمام ورلڈ بک ڈے کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کاافتتاح کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کاکہناتھا کہ نئئ نسل اور بچوں میں کتابوں کی اہمیت اجاگر کرنا ضروری ہے مطالعہ کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں. انہوں نے کہاکہ گوگل کے زریعے معلومات کتابوں کی اہمیت کے پیش نظر کراچی میں عدم توجہی کا شکار لائبریریوں کو بحال کیا جا رہا ہےکتابوں سے حاصل ہونے والے علم اور شعور کا متبادل نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کراچی میں 47 سرکاری لائبریریوں میں سے 13 لایبریوں کو بحال کرنے کی ضرورت ہےلائبریریوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ نجی ادارےاور این جی اوز تعاون کررہے ہیں۔ کراچی میں لائبریریوں کی کمی دور کی جاے گی مرکزی پبلک لایبریری کے قیام پر کام شروع کر دیا گیاہے

Share this article

Leave a comment