Friday, 29 November 2024


انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم پرنئی پابندیاں عائد

 انگلینڈ : پی سی بی نے انگلینڈ میں کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ماضی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے پی سی بی نے انگلینڈ میں کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے، ان پر واضح کیا گیاکہ کسی صورت اجنبی شخص سے ملاقات نہ کریں، تحفہ لینے کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر ہوٹل سے باہر جانا ہو تو پہلے ٹیم منیجر سے اجازت لیں اور سیکیورٹی آفیسر کو آگاہ کریں،گروپس کی صورت میں جانے کو ترجیح دیں، میڈیا منیجر کی اجازت کے بغیر کسی صحافی سے بات نہ کریں۔

واضح رہے کہ برطانوی میڈیا ہمیشہ سے پاکستانی ٹیم کے بارے میں منفی خبروں کی تلاش میں رہتا ہے،ماضی میں بال ٹیمپرنگ، اسپاٹ فکسنگ سمیت مختلف تنازعات سامنے آ چکے ہیں، ورلڈکپ کپ کے دوران بھارت سمیت دنیا بھر کے صحافی بھی انگلینڈ آئے ہوئے ہوں گے، اس لیے زیادہ محتاط رہنے کا کہا گیا ہے، گذشتہ برس لارڈز ٹیسٹ کے دوران ’’اسمارٹ واچز‘‘ کا تنازع سامنے آیا تھا۔

بطور سیکیورٹی آفیسر میجر (ر) اظہر ٹیم کے ساتھ سائے کی طرح موجود رہیں گے، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا کے بھی کم استعمال کا کہا ہے، وہ صرف اچھی کارکردگی پر ایک دوسرے کو سراہنے جیسے پیغامات ہی جاری کر سکیں گے۔

Share this article

Leave a comment