Thursday, 28 November 2024


وزیراعظم عمران خان کی زبان ایک بار پھرپھسل گئی

وانا: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو تقریر کے دوران ” صاحبہ“ کہہ کر مخاطب کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں بلاول بھٹو ”صاحبہ‘ ‘کی طرح کاغذ کی پرچی پر نہیں آیا تھا کہ مجھے والدہ نے جائیداد میں پارٹی دیدی ہے بلکہ میں محنت کر کے آیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے وانا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں زرداری ، ان کے بیٹے بلاول اور شریف خاندان کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ میری زندگی ہی مقابلہ کرنے میں گزری ہے ، میں نے 21 سال کھیلوں کی گراونڈ میں مقابلہ کیا ہے اور 22 سال سیاست کے گراونڈ میں مقابلہ کیاہے ، میں لمبی جدو جہد کے بعد یہاں پہنچا ہوں ، میں سیاست میں آیا ہی اس لیے تھا کہ عوام کا پیسہ چوری کرنے والوں کو جب تک شکست نہیں دوں گااس وقت تک ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے ، میں ان کا احتساب کرنے آیا تھا ، جب تک زند ہ ہوں نہ کوئی این آر او ہو گا اور جب تک پیسہ واپس نہیں لاﺅں گا جدوجہد ترک نہیں کروں گا ۔ عمران خان نے کہا کہ سارے پاکستان کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ جو لمبی جدو جہد کرکے اوپر آتاہے اسے اللہ طاقت دیتاہے اور اسے کوئی خوف باقی نہیں رہتا ، میں بلاول بھٹو ”صاحبہ‘ ‘کی طرح کاغذ کی پرچی پر نہیں آیا تھا کہ مجھے والدہ نے جائیداد میں پارٹی دیدی ہے بلکہ میں محنت کر کے آیا تھا ، نہ مجھے کسی جنرل جیلانی نے اٹھا کر وزیراعلیٰ بنا دیا تھا ، اس لیے میں سارے پاکستان کو کہنا چاہتاہوں کہ مطمئن ہو جاﺅ میں ان سب کا مقابلہ کروں گا ۔

Share this article

Leave a comment