Thursday, 28 November 2024


پاکستان اسٹاک ايکسچينج میں دوڑ لگئی

کراچی : پاکستان اسٹاک ايکسچينج ميں تکنيکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث کھربوں روپے کی ٹريڈنگ تقریبا آدھے گھنٹے تک معطل رہی۔

ذرائع کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے پہلے سیشن کے دوران اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں کاروبار معطل ہوگیا۔ کام بند ہونے سے سرمایہ کار پریشان ہوگئے تاہم اسٹاک ايکسچينج کی انتظامیہ نے بتایا کہ ٹیکنیکل خرابی پیدا ہونے کے سبب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار معطل ہوا ہے۔

تقریبا آدھے گھنٹے کی محنت کے بعد اس تکنیکی نقص کو دور کرکے فوری طور پر ٹريڈنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔  انتظامیہ نے ضائع ہونے والے وقت کو پورا کرنے کےلیے اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا وقت 30 منٹ بڑھا دیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے لیے دو سیشن منعقد کیے جاتے ہیں۔  پہلا سیشن 9 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوکر 12 بجے تک جاری رہتا ہے جس کے بعد 12 بجے سے سوا 2 بجے تک وقفہ ہوتا ہے۔ دوسرا سیشن دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے ملک کی خراب معاشی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ايکسچينج میں بھی طویل عرصے سے مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

Share this article

Leave a comment