Friday, 29 November 2024


ورلڈ کپ کےلئے 22رکنی میچ آفیشلزکااعلان،پاکستان کےعلیم ڈاربھی شامل

لاہور؛انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ کیلئے 22رکنی میچ آفیشل کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کے 48میچز کے لیے دنیا کے 16بہترین امپائرز اور 6میچ ریفریز پر مشتمل آفیشل کا انتخاب کرلیاگیا ہے جو 30مئی سے 14جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں فرائض ادا کریں گے۔ورلڈکپ کے لیے منتخب امپائروں میں پاکستان کے علیم ڈار بھی شامل ہیں جن کا یہ پانچواں ورلڈکپ ہوگا۔

رانجن مدوگالے سب سے زیادہ چھٹی بار ورلڈکپ پینل میں شامل ہیں۔
ایان گولڈ کا چوتھا اور آخری ورلڈکپ ہوگا، جس کے بعد وہ ریٹائر ہوجائیں گے۔سری لنکا کے کمار دھرماسینا، کرس جیفینی، این گولڈ، میریاس ایراسمس، رچرڈ النگ ورتھ، رچرڈ کیٹلیبرو، نیگل لونگ، بروس آکسنفورڈ، سندارام راوی، پال جیفری، روڈ ٹکر، جوئیل ولسن، مچل کوف، روچیرا یاگورو اور پال ولسن بھی امپائروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

ایونٹ کے میچ ریفری کے لیے کرس بورڈ، ڈیوڈ بون، اینڈی پیکروفٹ، جیف کرو، رانجن مدوگالے اور رکی رچرڈسن شامل ہیں۔آئی سی سی کے مطابق مذکورہ امپائر پہلے مرحلے میں لیگ میچز میں فرائض انجام دیں گے جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ناموں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

 

Share this article

Leave a comment