Thursday, 28 November 2024


علی ظفرمیشا شفیع کےالزامات کی تردیدمیں ایک بارپھربول پڑے

لاہور:نامور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ میشا شفیع کے الزامات کی وجہ سے مجھے اور میرے خاندان کو ذہنی، نفسیاتی اور مالی طور پر نقصان پہنچا لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ جلد سے جلد سنایاجائے۔

گلوکار علی ظفر نے لاہور میں مقامی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ظلم کرنے سے زیادہ ظلم سہنا زیادہ بڑاگناہ ہے مجھے عدالت نے بلایا نہیں تھا میں خود عدالت آیا ہوں۔ جس کو بلایا جا رہا ہے، وہ عدالت نہیں آ رہی اور جس کو نہیں بلایا جا رہا، وہ خود عدالت آرہا ہے۔

جو حق سچ پر ہوتا ہے، وہ بن بلائے عدالت میں آتا ہے جھوٹا عدالتوں کے بلانے پر بھی عدالتوں میں نہیں آتا مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔ علی ظفر نے کہا سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا کر میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ اپنے ذاتی مفاد کے لئے شریف بندے پر الزام لگایا گیا ہے، ہم نے اس کے خلاف ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا ہے کیونکہ یہ سائبر بلنگ اور سائبر کراہم کے زمرے میں آتاہے۔

Share this article

Leave a comment