Friday, 29 November 2024


رمضان المبارک میں عوام کو سستی اشیائے فراہم کی جائے،سعدیہ سہیل رانا

 
 
 
لاہور: پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں مہنگائی روکنے اور ناقص اور گلی سڑی اشیا بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
 
 
پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزہ داروں اور عوام کو سستی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کیلئے رمضان بازار قائم کرے گی۔
 
سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ ان بازاروں میں مصنوعی مہنگائی کی روک تھام اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام میں بڑی مدد ملے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے بہترین مفاد میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
 
اُن کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں رمضان بازاروں کا اہتمام نہیں ہوتا وہاں چور بازاری اور منافع خوری پرقابو پانے کے لئے فوری ایکشن لیا جائے گا جس سے ان علاقوں کے عوام سستی اشیاءخریدسکیں گے۔
 
مہنگی‘ ناقص‘ ملاوٹ شدہ‘ گلی سڑی اشیاءاور سبزیاں اور پھل بیچنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی حکومت عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے لئے ہر حد تک جائے گی۔

Share this article

Leave a comment