Friday, 29 November 2024


فرنچ کپ کافائنل ہارنےکے بعد نیمارایک اورتنازع میں الجھ گئے

 

برازیلین فٹ بال اسٹار نیمار نے تقریب  کے دوران ویڈیو بنانے والے تماشائی کو مکا دے مارا۔

فرانس کے شہر سینٹ جرمین میں فرنچ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد  نیمار ایک اور تنازع میں الجھ گئے، میچ کی اختتامی تقریب میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم اپنا رنرز اپ میڈل وصول کرنے جارہی تھی تو نیمار نے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ویڈیو بنانے والے ایک تماشائی کا موبائل والا ہاتھ جھٹک دیا اور اُس کے بعد تماشائی کے منہ پر مکا بھی دے مارا۔

نیمار کی اس حرکت پر کوچ تھامس نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیماریا کسی بھی فٹبالر کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی، یہ درست ہے کہ شکست کے بعد کچھ اچھا نہیں لگتا، لیکن اسپورٹس مین سپرٹ کا تقاضا ہے کہ  ہمیں تماشائیوں کو ہر صورت میں احترام دینا ہےاور اپنا رویہ مثالی بناناہے

Share this article

Leave a comment