Friday, 29 November 2024


غیرملکی رقوم لوٹ مار کےلیےاستعمال نہیں ہوں گی، صمصام بخاری

 
 
 
لاہور : وزیراطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے کہا پہلی بارغیرملکی رقوم لوٹ مار کےلیےاستعمال نہیں ہوں گی، امید ہے پی ٹی آئی حکومت کایہ پہلا اور آخری قرض ہوگا۔
وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے آئی ایف ڈیل کے حوالے سے کہا دیر آید درست آیدکے مصداق معیشت میں بہتری لائیں گے، پہلی بارغیرملکی رقوم لوٹ مار کے لیے استعمال نہیں ہوں گی۔
 
ی،صمصام بخاری کا کہنا تھا معیشت کی مضبوطی اور ملک پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، امید ہے پی ٹی آئی حکومت کایہ پہلا اور آخری قرض ہوگا، وسیع تر ملکی مفاد میں کڑوی گولی نگل رہے ہیں۔
 
 
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا عالمی اداروں کا حکومت پر اعتماد مثبت اقدام ہے، حقائق سامنے لائے، مصنوعی اعداد و شمارسےگمراہ نہیں کیا، معیشت کی مضبوطی کئی ایک ملکی مسائل کا حل ہوگی، صورتحال سے نمٹنے کےلیےعوام بھی حصہ ڈالیں گے۔
 
خیال رہے پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ طے پاگیا ہے ،تین سال میں چھ ارب ڈالرملیں گے، پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کی توثیق کے بعد کیا جائےگا۔
 
یاد رہے چند روز قبل صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت کی مخالفت میں نواز زرداری پینگیں بڑھا رہے ہیں، بیورو کریسی کا اصل مسئلہ بھی ن لیگ کا طویل دورحکومت ہے۔ سرکاری مشینری کو مخصوص خاندان سے وفادار بنایا گیا۔
 
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایک دوسرے کی کرپشن بچانے والے بے نقاب ہو رہے ہیں، حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، اچھی خبریں آئیں گی۔

Share this article

Leave a comment