Thursday, 28 November 2024


ڈالرکی قیمتوں میں مزیداضافہ

کراچی: اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر کو پر لگ گئے ہیں اور اب روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔
 
آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے بعد گزشتہ چند روز سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بڑے پیمانے پر خریداری دیکھی جارہی تھی، گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے 25 پیسے اضافے کے بعد 146 روپے 25 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا تاہم حکومتی اقدامات کے بعد ڈالر دوبارہ 144 روپے پر آگیا تھا۔
 
بدھ کے روز انٹر مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر کی قیمت خرید میں 7 روپے 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں اب ڈالر کی قدر 148 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔
 
واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدر میں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

Share this article

Leave a comment