Friday, 29 November 2024


ورلڈکپ 2019 کے چھٹے میچ میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ

 
ناٹنگھم: آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے چھٹے میچ میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا، قومی ٹیم جیت کے لیے پُرعزم ہے۔
 
مسلسل ناکامیوں کی شکار قومی ٹیم آج انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
 
پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں میزبان ٹیم انگلینڈ کامیاب جبکہ گرین شرٹس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
 
قومی کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے، اسکواڈ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کی جگہ شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
 
ورلڈ کپ 2019: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
 
یاد رہے کہ 31 مئی کو پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 105 رنز ہی بناسکی تھی اور ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں حاصل کرکے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
 
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔
 
ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔
 
آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment