کراچی: جامعہ کراچی نے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی،
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں21 جون جبکہ ایم اے ریگولر سال اول وآخر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں20 جون2019 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔
ایم اے پرائیوٹ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4400 روپے فیس کے ساتھ جبکہ ایم اے ریگولر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم6000 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں ۔طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔
امتحانی فارم اور بینک واﺅچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2012 ءیا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔