بارسلونا: اب یہ حال ہے کہ ہر گھر میں چارجنگ کے کئی دستی آلات ہیں اور بسا اوقات ایک وقت میں چارج کرنے پر تلخی بھی پیدا ہوجاتی ہے۔ اس کا حل ایک ہسپانوی کمپنی نے ای بورڈ کی صورت میں پیش کیا ہے جو شمسی توانائی جمع کرنے والی ایک میز ہے اور ایک وقت میں کئی آلات چارج کرسکتی ہے۔ ’ای بورڈ‘ میز سورج یا مصنوعی روشنی سے بھی توانائی بناسکتی ہے۔ اگرچہ پہلی نظر میں یہ ایک سادہ سی میز دکھائی دیتی ہے لیکن اس کے اندر جدید ٹیکنالوجی سموئی گئی ہے۔ لیکن اس میں ایک دو نہیں بلکہ 50 چارجنگ کوائل(چھلے) لگے ہیں یعنی ایک وقت میں تین سے چار آلات کو اس پر چارج کیا جاسکتا ہے۔ ای بورڈ ’چی‘Qi ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں جس کا مطلب ہےکہ مشہورِ زمانہ اسمارٹ فون کے گزشتہ بعض جدید ماڈل اس سے تار کے بغیر چارج ہوسکتے ہیں ۔ ان میں آئی فون اور گیلکسی کے جدید ماڈل گوگل پکسل تھری اور تھری ایکس ایل، تقریباً تمام مشہور اسمارٹ واچ، ٹیبلٹ اور ایئربڈ ایئرفون شامل ہیں۔ ہاں اگر کسی فون میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت نہیں تو میز کے ساتھ فروخت ہونے والے دو ایڈاپٹرز بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ میز کو کسی پلگ میں لگانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ فوٹووولٹائک توانائی ہے اور سورج کی روشنی سے بجلی بناتی ہے۔ اگر دھوپ غائب ہے تو مصنوعی روشنی سے بھی یہ تسلی بخش کام کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق میز کی تیاری میں استعمال ہونے والی ایک پرت سمندری بیکٹیریا سے بنائی گئی ہے جس کا پیٹنٹ لیا جاچکا ہے۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور کھوج،وائرلیس جارجنگ والی شمسی میز
- 22/06/2019
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 1696 K2_VIEWS
Leave a comment