Friday, 29 November 2024


قومی کرکٹ ٹیم کاسیمی فائنل تک جانےکامواقع اب بھی قائم

کراچی: کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شائقین چراغ پا ضرور ہیں جو جائز بھی ہے لیکن ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات اب بھی روشن ہیں۔
 
قومی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر نویں پوزیشن پر موجود ہے لیکن اس کے باوجود اگر ٹیم بقایا اپنے تمام 4 میچز جیتنے کی شرط پر پوری اترنے میں کامیاب رہی اور انگلینڈ تین میں سے 2 میچز اور سری لنکن ٹیم تین میں سے ایک میچ بھی ہار گئی تو قومی ٹیم آسانی سے سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔
 
پاکستان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ہیں اور دونوں ٹیموں کے آئندہ مقابلے بڑی ٹیموں کے خلاف ہیں۔
 
سیمی فائنل کھیلنے کا خواب پورا کرنے کے لیے قومی ٹیم کو چاروں میچز لازمی جیتنا ہوں گے جو کہ جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف ہیں۔
 
سیمی فائنل کھیلنے والی چار ٹیموں میں جگہ بنانے کے لیے کسی بھی ٹیم کو کم از کم 11 پوائنٹس حاصل کرنا ضروری ہیں، اس اعتبار سے اگر پاکستان ٹیم اپنے آئندہ کے چاروں میچز جیت لیتی ہے تو مطلوبہ نمبر حاصل ہوجاتا ہے۔
 
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو قومی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے اور انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جب کہ سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

Share this article

Leave a comment