Friday, 29 November 2024


سیمی فائنل میں رسائی کی جنگ، آج قومی کرکٹ ٹیم کا سامنا افغانستان سے ہوگا

کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں 36 میچ میں پاکستان آج اپنا اننگ کیلئے افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گا۔ ہیڈنگلے میں یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا آٹھواں میچ افغانستان کے خلاف (آج) لیڈز کے مقام پر کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم عالمی کپ میں ایک اور اہم میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی، ٹاپ فور کا مضبوط امیدوار بننے کے لیے پاکستان ٹیم کولیڈز میں کھیلا جانے والا میچ جیتنا لازمی ہے۔

لیڈز میں پاکستانی ٹیم افغانستان سے ٹکراکر وارم اپ کا بدلہ چکانے کے لیے پرعزم ہے، ٹیم میں حسن علی یا حسنین کی شرکت متوقع ہے۔

افغانستان کے خلاف اس اہم میچ کے لیے قومی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی، افغانستان کو پیس اٹیک سے قابو کیا جائے گا، جبکہ منیجمنٹ لیڈز کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے عماد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر محمد حسنین یا حسن علی کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔

دوسری جانب سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اپنے روایتی انداز میں گر کر اٹھی ہے، مجھے تو ورلڈ کپ میں چیمپئنز ٹرافی جیسی فیلنگ آرہی ہے۔

 

قومی کرکٹ ٹیم میں فی الحال کسی تبدیلی کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

 پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج کا میچ بھی جیتنا ضروری ہوگا۔

 

کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔

واضح رہے افغانستان کےخلاف جیت پاکستان کی سیمی فائنل میں حتمی انٹری ثابت نہیں ہوگی۔ آج کے میچ کے بعد گرین شرٹس کا ایونٹ میں ایک میچ بنگلادیش کےخلاف باقی رہ جائے گا جو کہ 5جولائی کو کھیلا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment