Friday, 29 November 2024


میں کپتانی نہیں چھوڑوں گا،سرفراز احمد

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بطور کپتان پرفارمنس سے مطمئن ہوں، کپتانی پر قائم رکھنے کے میرے فیصلے سے کچھ نہیں ہوتا، یہ فیصلہ کرکٹ بورڈ نےکرنا ہے،کرکٹ ٹیم کا کپتان بورڈ نے بنایا تھا اور وہ ہی فیصلہ کرینگے کہ کیا کرنا ہے،بھارت کیخلاف میچ کے بعد بہت سے واقعات ہوئے جن کی رپورٹ کی۔
 
کراچی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے میچ میں اچھا نہیں کھیل سکے لیکن انگلینڈ کیخلاف اچھا کم بیک کیا۔
 
سرفراز احمد نے تسلیم کیا کہ آسٹریلیا اور بھارت کیخلاف اچھا نہیں کھیلے، بھارت کیخلاف میچ کے بعد کا ہفتہ بہت سخت تھا،اس کے بعد پوری ٹیم کو بٹھا کرمیٹنگ کی اور سب نے اپنی اپنی رائے دی۔
 
سرفراز احمد نے بتایا کہ ورلڈکپ کے آخری 4 میچز میں ٹیم نے جس طرح کم بیک کیا وہ شاندارتھا،ٹیم میں شامل جونیئر،سینئرز تمام کرکٹرز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور کوچنگ اسٹاف نے بہت محنت کی۔
 
سرفراز احمد نے مزید بتایا کہ پہلے ہی میچ میں رن ریٹ بہت زیادہ گرگیا تھا،ٹیم نے کوشش کی تھی کہ جہاں موقع ملے اچھی طرح سے میچ جیتیں۔ کپتان نے تسلیم کیا کہ جب آپ برا کھیلتے ہیں تو تنقید ضرور ہوتی ہے، مانتے ہیں کہ پہلے 5 میچز میں بہت برا کھیلے، ہمیں بھی اتنا ہی دکھ ہوتا ہے جتنا سب کو ہوتا ہے۔

Share this article

Leave a comment