Friday, 29 November 2024


جامعہ کراچی میں بچوں کےامراضِ قلب کےعلاج کی صورتِ حال کےموضوع پرایک لیکچر

کراچی: ڈاکٹرپنجوانی سینٹر برائے مالیکیولرمیڈیسن اورڈرگ ریسرچ(پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی کے عوامی آگاہی پروگرام کے تحت پاکستان میں بچوں کے امراضِ قلب کے علاج کی صورتِ حال کے موضوع پر ایک لیکچر(آج)بدھ کوڈھائی بجے دوپہر ڈاکٹر پنجوانی سینٹرکے سیمینارروم میں منعقدہوگا۔
 
قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کے شعبہ اطفال کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹرنجمہ پٹیل خطاب کریں گی، جس میں اساتذہ،صحت کے ماہرین، طلبہ و طالبات،محققین،این جی اوزکے نمائندگان اورعام شہری شرکت کرینگے ۔لیکچرکاانعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی اورورچول ایجوکیشنل پروگرام برائے پاکستان کے باہمی تعاون سے ہورہاہے 

Share this article

Leave a comment