Friday, 29 November 2024


امام الحق پر بے جا تنقید جائز نہیں، انضمام الحق

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سلامی بلے باز امام الحق پر ہونے والی تنقید جائز نہیں ہے۔
 
پاکستان کرکٹ بورڈ پر لکھے گئے اپنی ایک کالم میں انضمام الحق نے کہا ہے کہ امام الحق موجودہ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، ان کی ون ڈے کرکٹ میں اوسط 50 سے اوپر ہے، محض میرا بھتیجا ہونے کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
 
امام الحق کو پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کرنے کا واقعہ سناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ان کا نام ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے اجلاس ہو رہا تھا تو میں اپنی نشست سے اٹھ کر چلا گیا۔
 
انہوں نے بتایا کہ بعدازاں ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے کہنے پر انہیں ٹیم میں منتخب کیا گیا۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے میں نے ایسے کسی کھلاڑی کو سیلیکٹ نہ کیا ہو جو میرٹ پر اترتا ہو تاہم میں نے ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا ہو گا۔

Share this article

Leave a comment