Friday, 29 November 2024


امریکامقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کےاحترام اورمتاثرہ حلقوں سےبات چیت پرزوردیتاہے

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں پر بھی تشویش ہے۔ فریقین لائن آف کنٹرول پر امن قائم رکھیں جب کہ امریکا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام اور متاثرہ حلقوں سے بات چیت پر زور دیتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت سے متعلق آرٹ

آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مودی سرکار نے صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کوختم کردیا جس کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی علاقہ کہلائے گی جس کی قانون ساز اسمبلی ہوگی۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144 نافذ کرکے غیرمعینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جب کہ وادی میں مزید 70 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment