Friday, 29 November 2024


کرکٹ کے مداحوں کا انتظار ختم

 
 
 
کراچی: پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے، جلد پانچ روزہ فارمیٹ میں بین الاقوامی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی.
 
پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا وقت آن پہنچا ہے، سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کر دی.
 
پاکستان کا دورہ کرنے والے سری لنکن سیکیورٹی وفد نے بھی یہاں کے سیکیورٹی صورت حال اور انتظامات پر پراطمینان کا اظہار کیا ہے.
 
وفد کی رپورٹ کے بعد سری لنکن ٹیم نے دورہ پاکستان کےلیے گرین سگنل دے دیا، سری لنکن ٹیم پاکستانی سر زمین پر ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی.
 
خیال رہے کہ پاکستان میں 2009 کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا، اس کے باوجود مصباح الحق کی قیادت میں اس ٹیم نے نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کی پوزیشن اپنے نام کی.
 
 
 
خیال رہے کہ پاکستان میں طویل انتظار کے بعد ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کرکٹ‌کی واپس ہوگئی ہے. پی ایس ایل میچز کی پاکستان آمد سے بھی شائقین کرکٹ کا حوصلہ بلند ہوا،
 
اب طویل انتظار کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی پاکستان میں بحالی کی امید جاگ اٹھی ہے.

Share this article

Leave a comment