Friday, 29 November 2024


ملک بھر میں آج شب برات عقیدت و احترام سے منائی جائیگی، مسلمان رات عبادت دن روزہ میں گزاریں گے

(ایمز ٹی وی)

شب برات آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔ 15شعبان کی رات کو جہنم کی آگ سے نجات کی رات کہا جاتا ہے۔

احادیث مبارکہ میں ہے کہ اللہ رحیم و کریم اپنے فضل و رحم سے پندرہ شعبان کی شب کو بنی قلب کی بکریوں کے بالوں کے برابر گناہگاروں کے گناہ معاف کر دیتا ہے۔

روایات میں ہے کہ اس رات نامہ اعمال بھی تبدیل کئے جاتے ہیں اس لئے دنیابھر کے مسلمان اس رات مختلف عبادات کا اہتمام کرتے ہیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں جبکہ اگلے دن روزہ رکھتے ہیں۔

پندرہ شعبان کی رات اپنے عزیز و اقارب، دوست احباب اور وفات پا جانے والے والدین کے ایصال ثواب کیلئے نوافل اور تلاوت کی خصوصی فضلیت بھی بیان کی گئی ہے۔

Share this article

Leave a comment