Thursday, 28 November 2024


نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا

 لاہور: سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹر کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آغاز ہوگیا۔

سابق کپتان مصباح الحق پہلی بار کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، انہوں نے فٹنس ٹیسٹ سے پہلے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا جس میں فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 21 میں 18 کھلاڑیوں کے پہلے مرحلے میں فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، جن میں سرفراز احمد،یاسر شاہ، شاہین آفریدی، اسد شفیق، حارث سہیل، شان مسعود، محمد رضوان، عثمان شنواری، فخرزمان، امام الحق، وہاب ریاض،عابدعلی، راحت علی،افتخار احمد، ظفر گوہر ، بلال آصف اور میر حمزہ شامل ہیں، شاداب خان 22 اگست کو رپورٹ کریں گے، اظہر علی 24 جب کہ حسن علی 26 اگست کو لاہور پہنچیں گے۔

فٹنس ٹیسٹ کے بعد کنڈیشنگ کیمپ 22 اگست سے رکھا گیا ہے جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے پر بھی توجہ دی جائےگی، 7 ستمبر تک جاری رہنے والے اس پری سیزن کیمپ کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ کی تیاری کرنا ہے۔

Share this article

Leave a comment