اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاھارت میں اقلیتوں کوروزانہ بدترین حالات کاسامناہے، مودی کےفاشسٹ بھارت کےبرعکس پاکستان روشن خیال ہے۔
وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا مودی کےفاشسٹ بھارت کےبرعکس پاکستان روشن خیال ہے، انتہاپسندملک بھارت میں اقلیتوں کوروزانہ بدترین حالات کاسامناہے۔
اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے، آرٹیکل 370کا خاتمہ کرکے نریندر مودی اپنے ہی جال میں پھنس چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر دنیا کو تشویش لاحق ہے، دنیا نے مودی کے فسطائی ہتھکنڈے اور آرایس ایس کے نازی فلسفہ کو مسترد کردیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان مسہلہ کشمیر کیلئے ثالثی کی ایک بارپھر پیشکش پر ٹوئٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ اکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کیلئے ثالثی کی پیشکش دنیا کی کشمیر پر تشویش عیاں کرتی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک طاقت ہے آنکھیں بند کردینے سے کچھ نہیں ہوتا، سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہے جس کا اظہار روز کیا جاتا ہے۔