Friday, 29 November 2024


اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
 
وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا 41 لاکھ 13 ہزار روپے کا نادہندہ نکلا ہے جس کے بعد آئیسکو کی جانب سے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔
 
وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذمے 41 لاکھ 13 ہزار 992 روپے واجب الادا ہیں، وزیراعظم سیکرٹریٹ کا رواں ماہ کابجلی بل 35 لاکھ روپے سے زائد ہے جب کہ بل کی موجودہ رقم میں 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد کے بقایا جات بھی ہیں، آئیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کا کبھی بل جمع کرایا جاتا ہے اور کسی مہینے نہیں کرایا جاتا۔

Share this article

Leave a comment