Thursday, 28 November 2024


مہوش حیات کانام عالمی تبدیلی کےلیےکوشاں خواتین کی فہرست میں شامل

کراچی: ایک بین الاقوامی میگزین نے مہوش حیات کا نام عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا۔
 
دنیا بھر میں 26 اگست کے روز خواتین کی برابری کا دن منایا جاتا ہے اس حوالے سے ایک بین الاقوامی میگزین ’دی مسلم وائب‘ نے خواتین کی معاشرے میں کاوشوں کے تناظر میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف پانچ اُن خواتین کے نام شامل کیے گئے ہیں جوکہ نہ صرف معاشرے کی بہتری کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں بلکہ خواتین کے لیے بھی مشعل راہ بن رہی ہیں۔
 
میگزین کی جانب سے جاری کردہ مضمون میں خواتین کی فہرست میں تمغہ امتیاز یافتہ مہوش حیات کا نام بھی شامل ہے جوکہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خواتین کے
حقوق، لڑکیوں کی تعلیم، انسانی حقوق اور خیراتی کام کے لیے مشغول ہیں۔
 
 
عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں نام شامل ہونے پر مہوش حیات خوشی پر قابو نہ رکھ سکیں اور ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ عالمی میگزین ’ مسلم وائب‘ نے دنیا بھر سے ایسی خواتین کی فہرست کے لیے میرا انتخاب کیا جو روایتی سوچ کو ختم اور دنیا تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
 
مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ دیگر مسلم خواتین کی طرح میری سوچ بھی عین اُن خواتین جیسی ہے جو معاشرے کی بہتری چاہتی ہیں۔
 

Share this article

Leave a comment