Thursday, 28 November 2024


پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز میں70فیصد کمی ہوئی ہے، عالمی ادارہ صحت کا اعتراف

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک﴾ پاکستان میں رواں سال پولیوکیسز میں70فیصد کمی ہوئی ہے۔حکام کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کی وجہ سے صورتحال بہترہوئی۔ ڈبلیو ایچ اوکے مطابق رواں سال اب تک پاکستان میں پولیوکے24کیس رپورٹ ہوئے ہیں،یہ تعدادگزشتہ سال کے اسی عرصے سے70 فیصد کم ہے۔

 

گزشتہ سال 5 ماہ میں84 کیس سامنے آئے تھے۔ گزشتہ برس پاکستان میں پولیوکیسوں کی تعداد 306 رہی تھی۔ پولیوکے بیشترکیس قبائلی علاقوں میں سامنے آئے جہاں شدت پسندوں کی جانب سے انسداد پولیو ٹیموں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔عالمی ادارے کے کوآرڈینیٹر ایلس ڈوری نے پولیوکیسز میں کمی کی تصدیق کی اورکہاکہ اس سلسلے میں کی جانیوالی کوششیں کامیاب رہی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ وزیرستان تک رسائی اور وہاں سے آنیوالے متاثرین آپریشن میں پولیو ویکسینینش کی وجہ سے پولیو کیسزمیں کمی آئی۔ محکمہ صحت کے اہلکار رانا صفدر نے بھی عالمی ادارہ صحت کے ڈیٹاکی تصدیق کی ہے۔

Share this article

Leave a comment