Thursday, 28 November 2024


ہم سب پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں, شیخ رشید

 
 
 
 
اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مثالی طور پرکشمیرکے مسئلے کو اٹھایا۔
 
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیرپوری دنیامیں اٹھائیں گے، ہم سب پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔
 
شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، ہم سب پاک فوج کے پیچھے کھڑے ہیں۔
 
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ آسام میں 30 لاکھ لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
 
 
 
مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 28ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
 
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
 
یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔
 
راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔
 
 
 

Share this article

Leave a comment