Friday, 29 November 2024


کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش نے شدید حبس میں کسی حد تک کمی کردی ہے۔
 
کراچی اور گرد و نواح میں گزشتہ کئی روز سے سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث شدید حبس ہے تاہم گزشتہ روز کی طرح اتوار کی سہہ پہر بھی بفرزون، سرجانی، گلشن معمار، نارتھ کراچی، نیو کراچی، گلشنِ اقبال، ایف بی ایریا، ناظم آباد، گلستانِ جوہر، بہادرآباد، پی آئی بی کالونی اور عیسیٰ نگری میں ہونے والی ہلکی بارش نے موسم کو کسی حد تک خوشگوار کردیا ہے۔
 
بارش کی چند بوندیں گرتے ہی کئی علاقوں میں بجلی بند کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔ کے الیکٹرک کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارش کے موسم میں احتیاط ضروری ہے، ایسے موسم میں عوام ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ برقی آلات نہ چھوئیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں اور احتیاط برتیں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگز نہ کریں،کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔
دوسری جانب قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والی گرمی کا سلسلہ پیر کو ختم ہوگا۔ 4اور5ستمبر کے دوران شہر میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے اور پھر درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔

Share this article

Leave a comment