Friday, 29 November 2024


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں عارضی اسپتال قائم کردیا گیا

محکمہ صحت نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سری لنکا اورپاکستان کرکٹ میچزکے دوران اسٹیڈیم میں عارضی میڈیکل اسپتال قائم کردیا ہے۔
 
عارضی میڈیکل اسپتال میں محکمہ صحت کے اسپتالوں کے 110 ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل عملے کی ٹیم کو تعینات کردیاگیا ہے میڈیکل ٹیم میں 40 ڈاکٹرزشامل ہیں، ہفتہ کو اسٹیڈیم کے اندر 8 بستروں جبکہ ڈریسنگ روم کے ساتھ 4 بستروں پرمشتمل عارضی میڈیکل یونٹ قائم کردیاگیا ہے۔
 
محکمہ صحت نے ڈاکٹر ظفرمہدی کوفوکل پرسن مقررکیا ہے، مہمان سری لنکا ٹیم جس ہوٹل میں قیام کریگی، اس ہوٹل میں بھی ایک ہیلتھ ڈیسک قائم کی گئی ہے۔ جہاں چوبیس گھنٹے طبی سہولیات کی فراہمی کے انتظام کیے گئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم کے 5پارکنگ ایریا میں ہیلتھ ڈیسک قائم کی گئی ہے۔
 
اسٹیڈیم کی حدود میں موبائل ہیلتھ یونٹ گاڑیاں بھی موجود رہیں گی،میچز 27 ،29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونگے۔

Share this article

Leave a comment