Friday, 29 November 2024


ایف بی آر کو مریم نواز کی اپیل پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

 
 
 
 
 
لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے ایف بی آر کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی اپیل پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
 
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کیخلاف درخواست پر سماعت کی ۔
 
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ یف بی آر نے سال 2013 کیلئے 12 لاکھ 57 ہزار روپے کا انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کا نوٹس بھجوا رکھا ہے۔ٹیکس نوٹس کیخلاف اپیل زیر التواء ہے مگر حکم امتناعی ختم ہونے جا رہا ہے۔
 
دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایف بی آر کی جانب سے حکم امتناعی کی تاریخ ختم ہونے کے بعد ٹیکس ریکوری کی کارروائی شروع کر دی جائے گی ۔
 
درخواست میں استدعا کی گئی کہ کمشنر اپیل کو انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کیخلاف اپیل پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے اوراپیل کے حتمی فیصلے تک ایف بی آر کو ریکوری سے روکا جائے۔
 
عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست پر ایف بی آر کوانکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے خلاف اپیل پر تیس روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Share this article

Leave a comment