Thursday, 28 November 2024


10سال بعد مانی کااعتراف

کراچی : مزاح کی دنیا میں شہرت رکھنے والے کامیڈین و اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے اعتراف کیا ہےکہ انہوں نے اپنی اہلیہ حِرا سے 10 سال تک پہلی شادی کو چھپایا۔
 
ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے مانی سے سوال کیا کہ کیا حرا کو آپ کی شادی کے بارے میں معلوم تھا؟ جس کے جواب میں مانی نے کہا کہ حرا کو میری پہلی شادی کے بارے میں معلوم نہیں تھا، اگر ہوتا تو وہ مجھ سے کبھی شادی نہیں کرتی۔
 
مانی نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ میں نے اپنی پہلی شادی کو اہلیہ حرا سے 10 سال تک چھپایا لیکن ایک دن اچانک اُن کی پہلی بیوی آمنہ بیٹے نیّر کے ساتھ اُن کے گھر پر آگئیں اور پیسوں کا مطالبہ کرنے لگیں، اُسی دن حرا کو میری پہلی شادی کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ حرا دل کی بہت اچھی ہیں انہیں اس بارے میں معلوم ہوا تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑا اور اب میری پہلی شادی ختم ہو چکی ہے، شکر ہے اس وقت ٹی وی اور انٹرنیٹ کا دور نہیں تھا ورنہ یہ بات ٹی وی پر آجاتی۔
 
اِن تمام باتوں کے بعد مانی نے زور دار قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک مذاق تھا، اس میں کوئی صداقت نہیں، اگر میری شادی ایسےہوئی ہوتی تو اِس کا علم انسان تو کیا جانوروں کو بھی ہوتا۔
 
یاد رہے کہ اداکارہ حرا اور مانی کا شمار پاکستان کی سب سے پسندیدہ اداکار جوڑی میں ہوتا ہے اور دونوں 2008 میں شادی کی تھی۔

Share this article

Leave a comment