Friday, 29 November 2024


فیس بک نے تمام ایپس کوپیچھےچھوڑدیا

سان فرانسسكو:بلاشبہ 5 ارب ایک بڑا ہندسہ ہے اور تازہ خبر یہ ہے کہ اب تک فیس بک ایپ کو ڈاؤن اور انسٹال کرنے والوں کی تعداد 5 ارب تک جاپہنچی ہے۔

انٹرنیٹ یا ڈیجیٹل تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ گوگل کی بنائی ہوئی ایپس مثلاً پلے سروس، میپس اور یوٹیوب وغیرہ کے مقابلے میں کسی اور ادارے کی ایپ اتنی بڑی تعداد میں انسٹال ہوئی ہے۔

اس بات کی تصدیق خود گوگل کے پلے اسٹور اور سرچ انجن سے کی جاسکتی ہے کہ یکم اکتوبر تک فیس بک انسٹال ہونے کی تعداد 5 ارب تک پہنچ چکی ہے۔ اس طرح یہ گوگل کمپنی سے باہر کی پہلی ایپ ہے جو بڑے پیمانے پر انسٹال اور استعمال کی جارہی ہے۔

بعض ویب سائٹس کے مطابق اتنی مرتبہ انسٹال ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ 5 ارب افراد اسے روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ زیفوریا ویب سائٹ کے مطابق جون 2019 تک ایک ارب 59 کروڑصارفین روزانہ فیس بک پر آتے ہیں۔

اسی طرح ایک سال میں فیس بک کے ملازمین کی تعداد 39 ہزار 651 تک جاپہنچی ہے جو سال 2018 کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے تاہم ہر ماہ فیس بک پر لاگ ان ہونے والے صارفین کی تعداد 2 ارب 40 کروڑ کے قریب ہے۔

Share this article

Leave a comment