کراچی: سماجی تحفظ پروگرام کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو اضافی 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔
غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے والے گھرانوں کی مدد کرنے کی خاطر ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر کی اضافی رقم فراہم کررہا ہے، یہ رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے ہو گی، اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں 50 لاکھ ضرورت مند گھرانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے جس میں رجسٹرڈ خواتین کی تعداد 8 لاکھ 55 ہزار ہے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز اکتوبر 2013 میں ہوا تھا اور اب تک اس پروگرام کے تحت کُل 3 ارب 60 کروڑ ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں۔