Thursday, 28 November 2024


سی پیک منصوبےسےقومی اورعلاقائی معاشی ترقی کےعمل میں مددملےگی

 وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے لاکھوں کشمیریوں کے مسلسل لاک ڈاؤن نے انسانیت سوز صورتحال پیدا کر رکھی ہے، وزیراعظم نے خطے میں امن و سلامتی کے خطرات سے بچنے کیلئے فوری طور پرکرفیو اٹھانے پر زور دیا۔ صدرشی جن پنگ نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری، دونوں رہنماوں کے مابین باہمی امور سمیت عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط اور اور وسیع تر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ صدر ژی جن پنگ نے سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے قومی اور علاقائی معاشی ترقی کے عمل میں مدد ملے گی۔ چینی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے ذریعے پاکستان مستحکم معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مستحکم افغانستان کے خطے  کی معاشی ترقی میں کردار پر دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا، افغانستان میں قیام امن کے لیے مزید حمایت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اظہار اطمینان اور دونوں ممالک کے مابین اعلی سطحی روابط کے مزید فروغ پر بھی دونوں رہنماوں نے مہر تصدیق ثبت کی۔

Share this article

Leave a comment