Thursday, 28 November 2024


مختلف ہسپتالوں میں 179 ڈینگی سےمتاثرہ مریض داخل

پشاور: پشاورہائیکورٹ نے ڈینگی سے متعلق رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ڈینگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس قیصر رشید اور جسٹس نعیم انور نے کیس کی سماعت کی ،محکمہ صحت حکام نے عدالت کو بتایا کہ مختلف ہسپتالوں میں 179 ڈینگی سے متاثرہ مریض داخل ہیں ۔
 
جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیا کہ ڈینگی سے کسی کی موت ہوئی ہے یا نہیں؟حکام محکمہ صحت نے کہا کہ ابھی تک ڈینگی سے کسی کی موت نہیں ہوئی ،جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ خبر لگی ہے کوہاٹ میں ڈینگی سے متاثرہ شخص کی موت ہوئی ،کیا کوہاٹ اس صوبے کا حصہ نہیں ؟
 
محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ جس شخص کی ہلاکت ہوئی وہ ڈینگی سے نہیں ہوئی ،جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ عوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ، عدالت کی ڈینگی سے متعلق رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

Share this article

Leave a comment