Thursday, 28 November 2024


وزیراعظم عمران خان نے باباگرونانک یونیورسٹی کاافتتاح کردیا

ننکانہ صاحب: وزیراعظم عمران خان نےننکانہ صاحب میں باباگرونانک یونیورسٹی کاافتتاح کردیا۔
 
تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ماضی میں بدقسمتی سے تعلیم کو ترجیح نہیں دی گئی، باباگرونانک یونیورسٹی میں جدید تعلیم بھی دی جائے گی، سب سے زیادہ کرپشن اوقاف کی زمینوں پر ہورہی ہے، ہر درگاہ کے پاس اوقاف کی زمین پر یونیورسٹی اور اسپتال بنائی جائے، امیر لوگوں کو ان کی اولاد بھی بھول جاتی ہے لیکن دنیا انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو یاد رکھتی ہے۔
 
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی نہ ہوتو قومیں آگے نہیں بڑھتیں، ترقی یافتہ ممالک میں سب کے لیے ایک قانون ہے لیکن ہمارے ملک میں امیر اور غریب کےلیے الگ الگ نظام ہے، ماضی میں مدرسوں میں تمام مذاہب کے افراد تعلیم حاصل کرتے تھے، مغل دور میں اشرافیہ دہلی کے 2مدرسوں میں تعلیم حاصل کرتے تھے،ملک میں یکساں تعلیمی نظام حکومت کی ذمہ داری ہے، ملک میں اشرافیہ اور عام عوام کےلیے الگ تعلیمی نظام ہے۔
 
عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم خطے میں تعلیم کے شعبہ میں سب سے آگے تھے، تعلیم کو اہمیت نہیں دی گئی، ہم پیچھےرہ گئے
 
وزیراعظم نے مزید کہا تعلیم کے بغیر کسی معاشرے نے ترقی نہیں کی، انسانیت کی خدمت کرنیوالے کو اللہ تعالیٰ زیادہ عزت دیتا ہے، رسول اکرم ﷺ ہم سب کیلئے مثال ہیں، ہم خطے میں تعلیم کے شعبہ میں سب سے آگے تھے، ہم نے اپنا تعلیمی نظام ٹھیک کرنا ہے، بھارت کشمیر میں انتہا کا ظلم کر رہا ہے، دنیا کی تاریخ کسی امیر آدمی کو یاد نہیں کرتی۔

Share this article

Leave a comment