Friday, 29 November 2024


سیکنڈری تعلیم کےفروغ کےلیے 7کروڑ 50 لاکھ ڈالرقرضےکی منظوری

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ میں سیکنڈری تعلیم کے فروغ کے لیے ساڑھے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ ہے، ان میں سے 28 فیصد بچوں کا تعلق سندھ سے ہے، صوبے میں سیکنڈری تعلیم کے فروغ کے لیے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق منظور کئے گئے قرض سے سندھ کے 10 اضلاع میں سیکنڈری اسکول کے 160 نئے بلاک تعمیر کئے جائیں گے

Share this article

Leave a comment