Friday, 29 November 2024


سمندری طوفان 3نومبرکوٹکرائےگا

کراچی: سمندری طوفان کیار کی شدت کم ہونا شروع ہوگئی، طوفان کیٹگری 5 سے واپس کیٹگری 4 میں چلا گیا اور 270 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کیار گلف آف عدن کی جانب بڑھ رہا ہے، 3 نومبر کی شام کو عدن کے جزیرے سکوٹرا سے ٹکرائے گا، طوفان کے اثرات کی وجہ سے 13 اکتوبر اور یکم نومبر کے درمیان کراچی سمیت اندورن سندھ کے کچھ اضلا ع میں ہلکی اور درمیانی بارشوں کا امکان ہے۔
 
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ سپر سائیکلونک اسٹروم کی 7 ویں ایڈوائزری کے مطابق سمندری طوفان وسطی بحیرہ عرب میں کراچی سے 730 کلومیٹر جبکہ گوادر سے 665 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے، اور اس کا عمان کی بندرگاہ صلالہ سے فاصلہ لگ بھگ 1012 کلومیٹر ہے۔
محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق آج بدھ کو طوفان کیار اپنا رخ شمال مغرب سے جنوب مغرب کی جانب تبدیل کرسکتا ہے، ایڈوائزری میں کی گئی وضاحت کے مطابق طوفان سے پاکستانی ساحلی علاقوں کو براہ راست کوئی خطرات نہیں تاہم اس کے اثرات کی وجہ سے تندوتیز ہوائیں جبکہ سمندر میں طغیانی کے علاوہ سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بلند لہریں پیدا ہونے کا امکان ہے۔

Share this article

Leave a comment