Thursday, 28 November 2024


یخ بستہ ہواوں نےملک بھرکےبیشترشہروں کارخ کرلیا

 کوئٹہ:ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی لہرمیں اضافہ ہوگیا، شدید سردی کے باعث کوئٹہ میں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔ ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے کوئٹہ کے شہری گیس کو ترسنے لگے جب کہ شہربھرمیں گیس پریشر ختم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، شمالی و جنوبی وزیرستان اور دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اورلوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز تیمرگرہ میں 10 ملی میٹر، کاکول میں 48، کالام میں 18 ملی میٹر، چترال 8، دیر29، مالم جبہ میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی مری شاہراہ کشمیرپر شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھاری پتھر، چٹانیں، ملبہ روڈپرآگیا اور روڈ بند ہوگیا۔ لینڈسلائیڈنگ کے باعث ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں اور مسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے

Share this article

Leave a comment