Thursday, 28 November 2024


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سیاسی غیر یقینی کے خاتمے کے بعد ملک میں رواں ہفتے کے پہلے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس مزید 824.94 پوائنٹس بڑھ گیا۔ مارکیٹ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری زبردست تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث حصص مارکیٹ میں مزید 9 نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں، تیزی کے باعث پورے کاروباری روز کاروبار میں 2.24 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

سٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی، 8 سیشن میں مارکیٹ 3 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گئی جبکہ حصص کی مالیت میں 450 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے پہلے کاروباری روز 899 ، دوسرے روز 80، تیسرے روز 295.02 پوائنٹس، چوتھے روز 105.19 پوائنٹس جبکہ آخری روز 219٫64 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی۔ اسی کا تسلسل آج بھی کاروبار میں دیکھنے کو ملا۔

آج کاروبار کا آغاز مثبت زون سے ہوا جو مسلسل جاری رہا، ایک موقع پر انڈیکس 36817.73 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم یہ تیزی برقرار نہ رکھ سکی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 824.94 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 36803.10پوانئٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ملکی میں چھائی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے خاتمے کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار زبردست طور پر متحرک ہوئے ہیں جبکہ آزادی مارچ کے خاتمے کے حوالے سے ممکنہ گردش کرتی خبریں اور آئندہ چند ماہ کے دوران شرح سود میں متوقع کمی کے باعث سرمایہ کار مارکیٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment